شوہر کے انتقال کو 1 سال ہوگیا، لیکن آج بھی آنسو روک نہ پائیں ۔۔ سائرہ بانو دلیپ کمار کی تصویر دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، ویڈیو

image

دلیپ کمار کو دنیا سے گئے ایک سال مکمل ہوگیا اور آج بھی ان کے چاہنے والے ان کو بھول نہیں پائے ہیں۔ یہ دنیا کی تاریخ میں وہ لیجنڈری اداکار رہے ہیں جن کو صدیوں بھلانا مشکل ہوگا۔ پھر ان کی محبت کی داستان ان کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔ آج بھی ان کی بیگم سائرہ بانو ان کو بہت یاد کرتی ہیں اور یاد کرکے روتی ہیں۔

11 دسمبر 1922 کو دلیپ کمار کی پیدائش ہوئی اور کل 11 دسمبر کو ان کی یاد میں فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی جانب سے انکی 100ویں برسی کے موقع پر 2 روزہ فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں دلیپ کی ایک پرانی فلم کا پوسٹر لگا ہوا تھا جس کو دیکھ کر سائرہ بانو رو پڑیں اور انہوں نے جوانی کے دلیپ کمار کی اس تصویر پر ہاتھ پھیرا اسے جی بھر کر دیکھا اور اپنے جذبات پر قابو پر نہ رکھ پائیں لیکن انہوں نے اپنے آنسوؤں کو چھپا لیا۔ ان کی آنکھوں اور چہرے سے یہ آنسو صاف جھلک رہے ہیں۔

ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

واضح رہے دلیپ کمار کا انتقال 7 جولائی 2021 میں ہوا تھا۔ ان کے انتقال کے بعد سائرہ بھی بیمار رہنے لگیں تھیں، ان کی طبیعت اب کچھ ماہ سے بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر کی قبر کی صفائی کے لئے بھی خاص ملازم رکھے ہوئے ہیں جو ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow