انسان تفریح کیلئے یا پھر اچھا وقت گزارنے کیلئے گانے فلمیں تو دیکھا ہی کرتا ہے اور یوں انسان کو اداکاری یا پھر چہرے کی وجہ سے ایک اداکار یا اداکارہ اچھی لگنے لگتی ہے اور انسان یہ کوشش کرتا ہے کہ ان کے بارے میں جانا جائے کہ یہ زندگی کیسے گزارتے ہیں، کیا کھاتے ہیں کیا پہنتے ہیں وغیرہ۔
تو بالکل ایسے ہی ہم آج آپکو ہندوستانی فلم انڈسٹری کی بہترین شخصیت امیتابھ بچن کی زندگی کی حیران کن بات بتانے جا رہے ہیں جسے سننے کے بعد آپکو اپنے آپ پر یقین نہیں رہے گا کیا واقعہ ایسا ممکن بھی ہے۔ جی ہاں تو ہوا کچھ یوں کہ امیتابھ بچن ہیں تو ہندو مگر وہ اسلام کیلئے اچھے جذبات رکھتے ہیں۔
جس کا صاف ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے 2015 میں محرم کے موقعے پر ایک تصویر شیئر کی جس میں امام حسینؑ کے روضہ مبارک اور اس کے سامنے لوگوں کو بھی کھڑے دیکھا گیا جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے کچھ اور نہیں لکھا بلکہ صرف انگریزی میں محرم لکھ ڈالا۔
یہی نہیں بلکہ یہ اپنے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی واقعہ کربلا سے متعلق کئی سوالات پوچھتے ہیں جبکہ پوری دنیا یہ بات بھی جانتی ہے کہ امیتابھ بچن قرآن پاک کا ترجمہ پرھتے تا کہ انہیں سکون حاصل ہو سکے۔ زندگی میں پیسہ، شہرت اور عزت ہونے کے باوجود ان کا دل بے سکون رہتا تھا۔
پھر انہوں نے ایک دوست کے مشورے پر قرآن کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا جس کے بعد انہوں نے نہایت ہی پر سکون محسوس کیا اور جب یہ بیمار ہوئے اور اسپتال لے جایا گیا تو یہ وہاں بھی یہ قرآن پاک کا ذکر کرتے رہے۔ جبکہ یہ اکثرو اوقات قرآن کی مختلف آیات اپنے ٹوئٹ اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
جیسا کہ ایک مرتبہ انہوں نے جو آیات شیئر کی اس کا مطلب یہ تھا کہ " جو کچھ انسان کے مقدر میں لکھا ہوتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے ارو اسے مل کر رہتا ہے"۔