والد کے اسلام قبول کرنے پر رو پڑے تھے کیونکہ ۔۔ سنی دیول والد کی کس بات کی وجہ سے رو پڑے، جانیے باپ بیٹے کے درمیان دوریاں کیسے بڑھ گئی تھیں؟

image

والد اور بیٹے کا پیار تو اکثر فیملیز میں دیکھا گیا ہے، تاہم مشہور شخصیات کے ساتھ کچھ دلچسپ اس لیے ہوتا ہےکہ سب کی توجہ حاصل ہو جاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور بھارتی اداکار دھرمیندر اگرچہ اپنی اداکاری اور سینئر اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں تاہم ان کی زندگی کے چند ایسے حصے میں بھی ہیں جو سب کو حیران کر گئے۔

دھرمیندر ویسے تو اپنے بچوں اور فیملی سے بے حد پیار کرتے ہیں، تاہم ان کی زندگی کا ایک واقعہ ایسا تھا، جس نے ان کے بچوں کو ان سے دور کر دیا تھا۔

اداکار نے سنی دیول کی والدہ سے پہلی شادی کی تھی، تاہم اداکارہ ہیما مالنی انہیں بے حد پسند آئی جس کے بعد انہوں نے پہلی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا جس پر پہلہ اہلیہ راضی نہ ہوئیں، اور اُس وقت ہندو مذہب میں ایک شخص کو دوسری شادی کے لیے پہلی اہلیہ کو طلاق دینا ضرور ہوتا تھا۔

یہی وجہ تھی کہ وہ اور ہیما مالنی دونوں مسلمان ہو گئے اور شادی کر ہی لی، جس کے سنی دیول کی والدہ کا دلد ٹوٹ گیا تھا، والدہ کو تکلیف میں دیکھ کر سنی اور بابی دیول بھی ٹوٹ گئے تھے، بیٹے والدین سے بے حد پیار کرتے ہیں، تاہم والد کے مسلمان ہونے اور والدہ ے افسردہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو گئے تھے۔

لیکن اس سب میں دھرمیندر نے بچوں اور پہلی اہلیہ سے اپنا رشتہ نہیں توڑا اور نہ ہی ان سے دوری اختیار کی، یہی وجہ تھی کہ بچوں کا اعتماد واپس بحال کرنے میں دھرمیندر نے خوب زور لگایا۔

بچوں اور پہلی اہلیہ شوہر کے عمل سے مطمئن تھے، یہی وجہ ہے آج تک والد اپنے بچوں اور بیٹے والد سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں سنی دیول والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے یہاں تک کہ رو پڑے تھے۔

سنی دیول کا کہنا تھا کہ ہم بہت جذباتی ہیں، جب کبھی کچھ ہوتا ہے تو آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، بیٹا ہوں، چھوٹا ہوں اسی لیے میرے آنسو پہلے آجاتے ہیں۔ اکثر میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ آدمی جو بھی ہے، اپنے والدین کی وجہ سے ہے۔ جس پر والد نے کہا کہ ہر باپ چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا مجھ سے اونچے مقام پر جائے، مجھے یقین ہے کہ میرے بچے میرا نام روشن رکھیں گے۔

دوسری جانب دھرمیندر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت بھی مقبول ہو جاتے ہیں، تاہم دھرمیندر نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی بھی اُس وقت مدد کی تھی جب امیتابھ بچن کا کیرئیر ڈوبنے والا تھا۔

دھرمیندر کے لیے مشکل وقت وہ بھی تھا جب ان کے دوست دلیپ کمار اس دنیا سے چلے گئے، دوست کی رحلت نے انہیں افسردہ تو کیا تھا تاہم ان کی بیوہ اور اداکارہ سائرہ بانو کو دیکھ کر بھی دھرمیندر جذباتی ہو گئے تھے۔ دھرمیندر آج بھی دوست کی بیوہ کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow