ریگستان کی دلدل میں پھنس گئے اور ۔۔ جنونی مداح نے شاہ رخ خان کی زندگی کیسے خطرے میں ڈال دی تھی؟ دیکھیے

image

اکثر مشہور شخصیات کے مداح کچھ ایسا کر جاتے ہیں، جو کہ سب کو حیران تو کرتے ہی ہیں، ساتھ ہی خود اداکاروں کے لیے مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اداکار شاہ رخ خان کے عربی مداح سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر عرب ملک سے تعلق رکھنے والے شاہ رخ خان کے ایک ایسے مداح نے اداکار کو پریشان کیا اور صارفین کو بھی حیران کیا، جس نے اداکار کے ساتھ پرینک کیا تھا۔

دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے شاہ رخ خان کو متحدہ عرب امارات بلوایا تھا، جہاں ان کا ایک انٹرویو بھی منعقد ہوا تھا۔

ساتھ ہی اداکار کو ایک ایسے ریگستان علاقے میں بھی لے جیا گیا جہاں صحرا ہی صحرا تھا۔ سفید جیپ کے اندر ہچکولے کھاتی جیپ ایک ایسے علاقے میں آ کر رکی جہاں دلدل نم مٹی تھی۔ گاڑی اس دلدل نما مٹی کے اندر دھنستی جا رہی تھی، ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص فورا گاڑی سے نکل گیا۔

تاہم شاہ رخ خان اور ساتھ ہی موجود خاتون گھبراہٹ کے مارے یہاں وہاں تکتے رہے، کیونکہ انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ ہو کیا رہا ہے۔

اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی دھنس گئی، اب شاہ رخ اور ساتھی خاتون بھی دلدل کے اندر تھے، صرف گردن ہی باہر تھی، جس کی وجہ سے خاتون ڈر کے مارے چیخنا شروع ہو گئی، اس سب میں شاہ رخ خان نے گھبرانے کے بجائے ہوش سے کام لیا اور خاتون کو سنبھالتے رہے۔

تب ہی ایک بڑی چھپکلی ان کے پاس آتی جا رہی تھی، جو کہ خطرناک بھی ہو سکتی تھی، تاہم جیسے ہی یہ بڑی چھپکلی قریب آتی گئی، تو شاہ رخ خان کی بھی پریشانی بڑھتی گئی۔

لیکن جب اس چھپکلی میں سے انسان نکلا اور اس نے بتایا کہ وہ اداکار کا بہت بڑا مداح ہے اور اس نے یہ سب اداکار کے لیے کیا ہے، تو شاہ رخ خان کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ اسے خوب گھونسوں سے جواب دیتے۔

جیسے ہی رسی کی مدد سے انہیں باہر نکالا گیا، تو شاہ رخ خان نے سب سے پہلے اس مداح پر چڑھائی کر دی، نوجوان زمین پر گر گیا تھا اور شاہ رخ خان مکہ تک مارنے کی کوشش کی، لیکن پھر رک گئے۔

شاہ رخ کا پارہ آکری وقت تک آسمان کو چھو رہا تھا تاہم مداح انہیں خوش کرنے اور بہلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا تھا اور بالآخر شاہ رخ نے بھی مسکراہٹ دکھا کر مداح کو خوش کر ہی دیا۔

لیکن اس خوفناک پرینک نے جہاں دنیا بھر میں توجہ حاصل کی وہیں، شاہ رخ خان بھی حیران رہ گئے تھے، کہ کوئی مداح ایسا بھی کر سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow