باپ کے انتقال کی خبر کے بعد بیٹے کا پیغام سامنے آگیا

image

سوشل میڈیا پر اس وقت معروف اداکار فردوس جمال کے انتقال کی خبریں وائرل ہیں جن کے بعد ان کے ان کے بیٹے بازل فردوس نے اپنے انسٹاگرا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں فردوس جمال کو بیٹے کے ساتھ باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بازل جمال نے ویڈیو کے ساتھ ہی ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ “الحمداللہ میرے والد فردوس جمال بالکل خیریت سے ہیں۔ برائے مہربانی ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں اور انھیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں“

حکومت کی طرف سے 1 کروڑ کا چیک ملنے کے بعد اداکار نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے مزیر خاص امیر مقام نے اداکار کو ان کے گھر جا کر 1 کروڑ کا چیک بھی دیا تھا اور فردوس جمال کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی تھی۔ جس کے بعد فردوس جمال نے ان کا اور شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “میں بہت شکر گزار ہوں کہ ریاست نے اس حوالے سے سوچا۔ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم اس ریاست کا اثاثہ ہیں۔ قائداعظم نے یہ پہلی اسلامی ویلفیئر اسٹیٹ بنائی تھی پھر پتہ نہیں یہ کون سی اسٹیٹ بن گئی۔ میں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں فنکاروں کے لیے ویلفیئر فنڈ قائم کیا۔فنکار آئینہ ہوتا ہے“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow