مشہور پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ کئی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔
اداکارہ اب مختلف پروگراموں یا تو بطور مہمان دکھائی دیتی ہیں یا تو خود میزبانی کرتی ہیں۔ حال ہی میں فضا علی ایک پوڈ کاسٹ کے پروگرام میں بطور مہمان مدعو ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے بارے میں اہم انکشاف کیا اور وزن کم کرنے سے متعلق چند کارآمد ٹپس فراہم کیں۔
انہوں نے پروگرام میں اپنی والدہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہ میری امی کا تعلق حکمت کے شعبے سے تھا اور یہی وجہ ہے کہ مجھے بھی تھوڑے بہت حکمت اور ٹوٹکوں کے بارے میں معلومات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ کے پاس مریض آتے تھے اور وہ انہیں دوائیاں بنا کر دیتی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری امی حکیم تھیں جس کی وجہ سے میں آج میں نے اپنی فٹنس برقرار رکھی کوئی ہے۔ شادی کے بعد اکثر خواتین کا وزن بڑھ جاتا یا اولاد کے بعد عورتوں کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے مگر میں نے اپنی بیٹی کے پیدا ہونے کے 3 ماہ بعد ہی اپنا وزن کم کرلیا تھا جیسے میں اپنی شادی سے پہلے ہوا کرتی تھی۔
معروف اداکار فضا علی نے وزن کم کرنے سے متعلق آسان طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ موٹاپے کو روکنے کے لیے صبح نہار منہ اٹھتے ہی اپنے تکیے کو اوندھے منہ لیٹ کر پیٹ کے نیچے رکھیں اور پھر آپ چند ماہ میں اپنا وزن کم ہوتا دیکھیں گے۔
دوسرا انہوں نے وزن کم کرنے سے متعلق ٹوٹکا بتاتے ہوئے کہا کہ موٹاپا کم کرنے کے لیے نہار منہ بہت سارا پانی پئیں، یہ پانی نیم گرم ہونا چاہیے، اس پانی میں چیا سیڈز، تخم بالنگا ملا لیں تو وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔