معین خان کے بیٹے نے مشہور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ تصویر شیئر کر ڈالی۔ جارہانہ مجاز بلے باز اعظم خان نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی۔ جس میں دونوں ہی بے انتہا خوش نظر آ رہے ہیں اور مسکرا رہے ہیں۔
بہرحال تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ملاقات اتفاقیہ تھی لیکن میں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود انہیں بہت ہی عاجز پایا۔ دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی۔ مزید یہ کہ اس تصویر پر اب مداحوں کی جانب سے منفرد طرح کے کمینٹس آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے اعظم کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اور میں اپنی اپنی قسمت بدلی کر لیں۔ مریم نامی ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ واہ کیا قسمت ہے آپکی۔
واضح رہے کہ یہ تصویر اب وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک 15 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔