ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا ۔۔وہ وقت جب سونالی باندرے کے پاس رہنے کی جگہ نہیں تھی۔ ان حالات میں بھی انہوں نے کینسر کا علاج کروایا

image

بھارتی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سونالی باندرے کا شمار ان باہمت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیا کی سب سے خطرناک اور جان لیوا بیماری کینسر سے لڑائی کر کے اسے شکست دی۔

سونالی باندرے ماضی کی سپر ہٹ اداکارہ ہیں جنہوں نے شاہ رخ خان، سلمان خان جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ مگر جس طرح دوسرے اداکاروں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آئے ویسے ہی سونالی بھی اپنی زندگی کے سخت ترین مراحل سے گزریں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ کینسر کے مرض کا شکار ہوگئیں۔

وہ وقت سونالی اور ان کی فیملی کے لیے ایک مشکل وقت تھا جب انہیں اس بیماری کی تشخیص کا علم ہوا۔ سونالی باندرے نے کینسر میں بھی کئی انٹرویوز دیئے اور جب وہ اس سے صحتیاب ہوئیں انہوں نے اپنے اس طویل جدو جہد کے سفر کو لفظوں میں بیان کیا۔

سونالی باندرے نے رواں سال اگست میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کینسر سے جنگ لڑنے اور اپنی مشکلات کا ذکر کیا۔

اداکارہ سونالی باندرے میں جولائی 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے یہ خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کو اس وقت آگاہ کیا تھا جب وہ علاج کے لیے امریکا پہنچیں۔

تاہم کینسر سے صحتیابی کے 4 سال بعد انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کینسر کی آخری اسٹیج پر تھیں اور ڈاکٹرز نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سونالی باندرے نے واضح کیا کہ ایسا بالکل نہیں کہ انہیں کئی ماہ پہلے پتا چلا تھا، انہیں بھی کچھ وقت قبل ہی معلوم ہوا تھا کہ وہ کینسر کی چوتھی اسٹیج کی مریضہ ہیں۔

سونالی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں علاج شروع کرنے سے قبل ہی بتایا تھا کہ ان کے بچنے کے صرف 30 فیصد امکانات موجود ہیں۔سونالی باندرے نے بتایا کہ جب انہیں کینسر کا علم ہوا تو انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ وہ اس مرض کا شکار ہو چکی ہیں اور کبھی ایسا سوچا نہیں تھا۔

ماضی کی مشہور اداکارہ سونالی کے مطابق کینسر کی تشخیص کے بعد انہیں ان کے شوہر گولڈی بہل علاج کے لیے امریکی شہر نیویارک لے گئے، جہاں ان کے پاس رہنے کی کوئی جگہ تک نہیں تھی اور پھر انہوں نے پیدل چل کر رہائش کے لیے ایک فلیٹ دیکھا اور اس دوران وہ 10 کلو میٹر تک پیدل چلیں تو انہیں یقین ہوا کہ وہ کینسر کو شکست دے دیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow