مشہور شخصیات اکثر اپنے دلچسپ انداز اور وائرل ویڈیوز کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن اکثر کے ساتھ کچھ ایسا ہوتا ہے جو کہ سب کو حیران کر دیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی، اداکار شتروگن سنہا کی بیٹی ویسے تو اپنے دلچسپ انداز اور اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں۔
تاہم ایک موقع پر وہ بھی سہم کر رہی گئی تھیں، کیونکہ ان کے سامنے صورتحال ہی کچھ ایسی ہو گئی تھی۔
ہوا کچھ یوں تھا کہ وہ ایک پروگرام کے سیٹ پر موجود تھیں اور میک اپ روم میں انتظار کر رہی تھیں، کہ اچانک سے اس شخص اندر داخل ہوا، اسی دوران کسی نے میک اپ روم کا دروازہ بھی بند کر دیا تھا۔
جس کے بعد مداح اور اداکارہ کمرے میں تھے، کہ اسی دوران مداح نے سوناکشی سے اپنی محبت کا اظہار کیا، جس پہلے تو سوناکشی نے اسے سنجیدہ نہیں لیا لیکن جب مداح نے تیز دھار آلے کو ہاتھ میں لے لیا، تو اداکارہ بھی سہم گئیں۔
کیونکہ جس طرح یہ مداح برتاؤ کر رہا تھا، اس سے اداکارہ کو معلوم ہو گیا تھا کہ یہ کچھ بھی کر سکتا ہے، اس صورتحال میں پہلے تو اداکارہ نے مداح کو سمجھانے کی کوشش کی اور ساتھ ہی اسلحہ پھیکنے کا بھی مشورہ دیا۔
تاہم مداح ٹس سے مس نہیں ہو رہا تھا، جس کے بعد سوناکشی نے دروازہ بھی بجایا اور مدد کی اپیل بھی کی، جس کے بعد کوئی مدد کو نہیں آیا۔
سوناکشی نے ایک بار پھر مذکورہ مداح کو سمجھایا جس پر اس نے اسلحہ دور پھینک دیا، اور اسی موقع پر سوناکشی نے وہ اسلحہ بھی سائڈ پر کر دیا، تاکہ وہ مداح تک دوبارہ نہ پہنچ سکے۔ اسی اثناء میں بھارتی سنگھ کا شوہر کمرے میں دروازہ کھول کر داخل ہوتا ہے اور اداکارہ کو بتاتا ہے کہ یہ سب ایک مزاق تھا، اور فرح خان نے اس مزاق کو کرنے کے لیے کہا تھا۔
جس پر پہلے تو سوناکشی نے برہمی کا اظہار کیا بعدازاں وہ فرح خان کے پاس چلی گئیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سوناکشی سنہا کے والد شتروگن سنہا اور جنرل ضیاء الحق آپس میں فیملی فرینڈ تھے، جبکہ ان دونوں گھرانوں کے درمیان آج بھی رابطے قائم ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جب کبھی دونوں گھرانے ملا کرتے ہیں تو ایک دوسرے سے اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جنرل ضیاء بھی شتروگن سنہا کے بچوں کو خوب پیار کرتے اور انہیں اپنی فیملی کا حصہ سمجھتے دکھائی دیتے تھے۔