بالی ووڈ کے ماضی کے اداکار اب والدین کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، ماضی کی مقبول اداکارائیں ماں بننے کے بعد ایک ایسے خوفناک سپنے کا شکار ہو جاتی ہیں جو کہ انہیں سونے بھی نہیں دیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اداکارہ کاجول سے متعلق بتائیں گے۔
بھارتی مشہور اداکارہ کاجول کی جانب سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے سب سے بھیانک خواب کے بارے میں بتایا، جس نے سب کو حیران بھی کیا اور افسردہ بھی۔
رواں سال کاجول کی ایک ایسی فلم ریلیز ہوئی ہے، جس میں وہ ایک ماں کا کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ایک ایسی ماں جو کہ اپنے بچے کو موت کے منہ میں جاتا دیکھ رہی ہیں۔
ایک ایسی صورتحال جس میں وہ کچھ کر بھی نہیں پا رہی ہیں، اور اپنے بچے سے جدا بھی نہیں ہو پا رہی ہیں۔
صحافی کے سوال پر کاجول نے بتایا کہ جب انہیں اس فلم کے بارے میں بتایا تو انہوں نے سوچا کہ انہوں نے اس قسم کی فلمیں کبھی کی نہیں ہیں، تو جھجھک تو محسوس ہو رہی تھی، تاہم ڈائیریکٹر کے آگے منع نہیں کر پائیں۔
اسی حوالے سے کاجول نے اعتراف کیا کہ جس طرح ہر ماں کے لیے مشکل لمحہ ہوتا ہے، اسی طرح میرے لیے بھی یہ ایک بھیانک خواب ہے۔ یعنی یہ سب سے بُری چیز ہے، جو آپ اپنے دشمن کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتے ہو، یہ ایسی صورتحال ہے۔
دوسری جانب کاجول اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، انہیں کب کس وقت میڈیا کے سامنے آنا ہے، بیٹی کو کیا پہننا ہے اور یہاں تک کہ بیٹی کی بیرون ملک پڑھائی کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو، اداکارہ اپنی بیٹی اور بچوں کو ہر لمحہ سپورٹ کرتی دکھائی دی ہیں۔
تاہم جب بیٹا بیمار تھا، تو وہ تقریب چھوڑ کر خود گاڑی چلا کر بیٹے کے پاس پہنچی تھی، اس وقت اجے دیوگن بیٹے کے پاس تھے، تاہم بیٹے کی طبیعت زیادہ بگڑنے پر ماں سے رہا نہ گیا اور وہ فورا گھر پہنچی، جبکہ اسی دوران اداکارہ کے چہرے پر تکلیف اور پریشانی بھی عیاں تھی۔