ایک بہن کا انتقال ہو گیا اور ۔۔ مشہور اداکار بہنیں پرانی تصویر کو یاد کر کے اشکبار ہو جاتی ہیں، پہچانیں کون ہیں؟

image

ویسے تو مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ مداحوں کو بھی افسردہ کر جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر کافی وائرل ہے، کیونکہ اس تصویر میں کوئی عام شخص نہیں موجود ہے، بلکہ ستاروں کا ایک نظارہ ہے، جو سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

یہ تصویر مشہور اداکار بہنوں کی ہے، جن کی ایک بہن اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ اگر آپ بھی انہیں نہیں پہچان پائے ہیں، تو رک جائیے، ہم خود ہی بتا دیتے ہیں، یہ مشہور شخصیات کوئی اور نہیں بلکہ بشریٰ انصاری، اسماء عباس اور سنبل شاہد موجود ہیں۔

تینوں بہن اداکاراؤں کے ساتھ مشہور شاعرہ نیلم احمد اور احمد بشیر موجود ہیں۔

تینوں بہنوں یہ تصویر کافی پرانی ہے تقریبا 2004 سے بھی پہلے کی اس تصویر کو دیکھ کر بشریٰ انصاری اور اسما عباس اپنے خوشگوار لمحات کو یاد کر کے اشکبار ہو جاتی ہیں۔

کیونکہ وہ دور ایسا تھا جب شوبز میں بھی صلاحیتوں کو اہمیت دی جاتی تھی، جہاں اداکاروں کو سراہا جاتا تھا۔

دوسری جانب بشریٰ اور اسماء اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد کو یاد کر کے بھی اشکبار ہو جاتی ہیں، کیونکہ خوش اخلاق اور باصلاحیت اداکارہ بہن گزشتہ سال ان سے بچھڑ گئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow