4 سال تک شادی کا کسی کو پتہ نہیں تھا ۔۔ بیٹی نہ ہونے پر افسردہ ہونے والی مزاحیہ اداکارہ ارچنا سنگھ نے بھاگ کر شادی کیوں کی تھی؟ دلچسپ معلومات

image

بالی ووڈ کے مشہور اداکار تو سب ہی کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ سائڈ رول کی بنا پر ہی سب کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ارچنا سنگھ کا شمار بھارت کے ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو کہ اپنی کامیڈی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا دلچسپ انداز، مزاحیہ اداکاری ناظرین کو خوب بھا جاتی ہے۔

کامیڈین اداکارہ ان دنوں کپل شرما کے کامیڈی شو میں سدھو پاجی کی جگہ سنبھالے ہوئے ہیں، جبکہ وہ کئی دیگر کامیڈی شوز میں بھی بطور جج ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔

ارچنا سنگھ کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے، کیونکہ ان کی شادی سے لے کر اولاد تک سب ہی میڈیا کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

60 سال اداکارہ نے 1992 میں اداکار اور فلم میکر پرمیٹ سیٹھی سے بھاگ کر شادی کی تھی، ارچنا سنگھ کا کہنا تھا کہ پرمیت نے مجھے پروپوز کیا تھا اور ہم نے بھاگ کر شادی کی۔ جس پر بات کاٹتے ہوئے شوہر پرمیت نے بتایا کہ رات کے 11 بجے ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 12 بجے ہم نے پنڈت کو بلایا تو پنڈت سمجھ گیا تھا کہ ہم نے بھاگ کر شادی کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی یہ سوال بھی کر دیا کہ کیا لڑکی بالغ ہے؟ جس پر شوہر نے جواب دیا کہ جی جی مجھ سے بھی عمر میں بڑی ہے۔

دوسری جانب ارچنا نے بتایا کہ پرمیت کے والدین نے مجھے یہ کہہ کر قبول نہیں کیا تھا کہ لڑکی کی عمر لڑکے سے کافی بڑی ہے، مگر ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں تھی، اسی لیے قبول کر لیا۔

چونکہ دونوں نے بھاگ کر شادی کی تھی تو یہ شادی تقریبا 4 سال تک خفیہ رکھا تھا، یہاں تک کہ رشتہ داروں کو بھی علم نہیں تھا، والدین کو بھی اسی لیے علم تھا کہ بیٹی بھاگ گئی تھی۔

ارچنا سنگھ کے دو بیٹے بھی ہیں، جو کہ اب جوان ہو چکے ہیں۔ لیکن والدین کے لیے وہ اب بھی بچے ہی ہیں، خواہش تو بیٹی کی بھی تھی، تاہم ان کی کوئی بیٹی نہیں ہے۔

اداکارہ کے گھر کی نوکرانی بھی اپنے مالکن کے رویے سے بے انتہا خوش ہیں، کیونکہ ارچنا جب کبھی اسے مایوس دیکھتی ہیں تو مزاحیہ انداز اپنا لیتی ہیں، جس سے اس کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آ جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow