زندگی میں اکیلا نہیں ہوں یہ الفاظ پاکستانی شوبز کے مشہور اداکارہ محب مرزا کے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اپنی دوسری شادی سے متعلق انکشاف کر دیا۔
معروف کامیڈین و میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام میں محب مرزا بطور مہمان مدعو کیے گئے جس میں انہوں نے کئی سارے موضوعات پر باتیں اور دلچسپ گفتگو کی جس نے پروگرام کی شان بڑھا دی۔
لیکن وہاں بیٹھے لوگ حیرانی میں مبتلا ہوئے جب محب مرزا نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔ میزبان تابش ہاشمی نے اداکار سے سوال کیا جس کے جواب میں محب نے ہنستے ہوئے جواب دیا۔
محب مرزا نے سوال پر پہلے تو اپنا سر ہلایا اور پھر جواب دیا کہ جی میری شادی ہوگئی ہے، شکر الحمداللہ زندگی میں اکیلا نہیں ہوں۔ محب مرزا کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ انہوں نے دوسری شادی کس سے کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکار محب مرزا اداکارہ صنم سعید کے ہمراہ کئی بار مختلف پروگراموں میں دکھائی دیئے جس کے بعد مداحوں کا یہ خیال ہے کہ وہ دونوں ایک ساتھ ہیں اور شاید شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ لیکن اس حوالے سے محب مرزا کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا شادی کے چودہ سال بعد علیحدہ ہوگئے تھے۔