اللہ نے اولاد واپس لے لی، مگر ہر لمحہ شکر ادا کیا ۔۔ خانہ کعبہ کو دیکھ کر اداکارہ نے کون سی دعا مانگ لی؟ جانئے

image

شوبز کے کچھ ستارے ایسے ہیں، جو زندگی کی ہر مشکل کو سہہ کر بھی ایک دوسرے کا ساتھ دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی جوڑے کے بارے میں بتائیں گے۔

مشہور اداکار اسد صدیقی اور زارا نور کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے، جن کی اداکاری کو بے مثال ہے ہی ساتھ ہی ان کی شخصیت بھی سب کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہے۔

دلچسپ انداز، چٹکلا انداز اور بااخلاق شخصیت، ہر ایک کو زارا نور کا گرویدہ بنا دیتی ہے، عہد وفا سمیت کئی ڈراموں میں بہترین اداکاری کرنے والی زارا نور کو ناظرین اور مداح اس لیے بھی کافی اہمیت دیتے ہیں، کیونکہ ان کی زندگی میں بھی وہ سب کچھ پیش آیا ہے، جو کہ ایک عام انسان کے ساتھ ہوا ہے۔

2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اسد اور زارا نے ایک ایسی زندگی کی شروعات کی تھی، جو نہ صرف ان کی زندگی کو بدل رہی تھی بلکہ ان کی ذمہ داریوں کو بھی۔

جوڑا اُس وقت بے حد خوش تھا، جب زارا ماں بننے والی تھیں، لیکن 6 ماہ کے حمل کے وقت ہی زارا کو یہ بات پتہ چلی تھی، کہ ان کا بچہ اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی انتقال کر چکا ہے۔

جس نے زارا کو توڑ کر رکھ دیا تھا، اداکارہ کی حالت کچھ ایسی تھی کہ وہ گم سم ہو کر ڈپریشن کی حالت میں تھیں، ساتھ ہی ان کے شوہر اسد نے اہلیہ کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ہر مشکل وقت میں ان کے چہرے کی مسکراہٹ کی وجہ بن کر ابھرے۔

اس مشکل وقت نے دونوں کو دور ہونے کے بجائے مزید قریب کیا اور ایک دوسرے کو مزید بھروسہ مند انسان بننے میں مدد کیا۔ اس سب صورتحال میں جہاں دونوں تکلیف میں تھے، دونوں نے ہر موقع پر اللہ کا شکر ادا کرنا کم نہیں کیا، ہر حال میں اپنے مالک کے حضور شکر ادا کرتے دکھائی دیے۔

حال ہی میں زارا اور ان کے شوہر اسد صدیقی نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے، اس موقع پر زارا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

اسد صدیقی نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ ہم سب پر اپنی رحمت عطا کرے، اور یہ سال اور ہر راستہ ہمیں سیدے رستے کی طرف لے جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow