“میں اس وقت آپ کے پیارے بھائی کے ساتھ ہوں کیوں کہ انھوں نے کہا صرف تصویر کافی نہیں بلکہ انھی اپنی بہن کے لئے ایک ویڈیو ریکارڈ کروانی ہے“
یہ کہنا ہے سابق ملکہ حسن اور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا۔ جنھوں نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے لئے خوبصورت ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل کے بھائی علی سید کے ساتھ موجود ہیں۔ سشمیتا سین نے سجل علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “سجل آپ بہترین اداکارہ ہیں میں آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں آپ ہمیشہ کامیاب رہیں اور خوش رہیں“
واضح رہے کہ یہ ویڈیو سجل کے بھائی علی سید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جہاں انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ “مجھے یاد ہے میں اپنی ماں سے کہتا تھا مجھے سشمیتا سین جیسی بیوی چاہیے“ یہ واقعی بہت مشکل ہے۔ سشمیتا سین میری بچپن کی پسند ہیں۔