سردی میں 5 دن سے سائیکل چلا رہا ہوں۔۔ مداح کا انوکھا انداز! خوش ہو کر سلمان خان نے ملنے آنے والے مداح کے ساتھ کیا کیا؟

image

لوگ اپنی پسندیدہ شخصیات کو متاثر کرنے اور ان کی نظروں میں آنے کے لئے اکثر ہی انوکھے کام انجام دیتے ہیں۔ ایسے ہی بھارت میں اداکار سلمان خان ہیں جن کے مداح نے انھیں متاثر کرنے کے لئے لگاتار 5 دن تک سائیکل چلائی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے مداح کی سائیکل تھامے کھڑے ہیں جبکہ ان کے مداح سمیر جبل پور سے اتنی سردی میں صرف سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے اتنی دور سے آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار نے اپنی 57 ویں سالگرہ منائی تھی۔ سلمان خان اپنے فین کے اس انوکھے انداز میں مبارکباد دینے پر کافی خوش ہوئے اور خاص طور پر وقت نکال کر سمیر کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow