پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ صدف کنول اور ان کے شوہر شہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبانی مشہور کامیڈین و میزبان تابش ہاشمی نے کی۔
پروگرام میں آئے لوگوں سے سوال جواب کا سیشن شروع ہوا جس میں ایک لڑکی نے صدف سے سوال کیا۔
آڈینس میں بیٹھی ایک لڑکی نے صدف کنول سے سوال کیا کہ واقعی شہروز جب آپ پر غصہ کرتے ہیں تو آپ رو جاتی ہیں۔ اس کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔
صدف کنول نے کہا کہ ویسے تو شہروز مجھ پر کبھی غصہ نہیں کرتے لیکن جب ہو مجھے صرف غصے سے دیکھ بھی لیتے ہیں تو میں رونا شروع کر دیتی ہوں۔
اپنی اہلیہ کی یہ بات سسنے کے بعد شہروز سبزواری نے بھی اپنا جواب شامل کیا جس میں انہوں نے کہا کہ صدف کو رونا جلدی آجاتا ہے تو پھر یہ انسان ہی برا بنتا ہے۔
خیال رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی مئی 2020 میں ہوئی۔