میرے ابو آرمی افسر ہیں اور ۔۔ جانیے پاکستان کی مشہور خواتین اداکاراؤں کے والدین سے متعلق دلچسپ معلومات

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں مشہور اداکارائیں کافی چرچہ میں ہیں، کچھ اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے مقبول ہو رہی ہیں، تو کچھ اداکاری کی بنا پر۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ماہرہ خان:

ماہرہ خان کے والد کا نام حفیظ خان جبکہ والدہ کا نام نگار خان ہے۔ ماہرہ اپنے والدین سے بے حد پیار کرتی ہیں، جبکہ اپنی ہر کامیابی کو اپنے والدین سے شئیر کرنا بھولتی نہیں ہیں۔

جس وقت انہیں رئیس فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقبال کام کرنے کی آفر آئی تو یہ خوش خبری انہوں نے اپنی والدہ سے بھی شئیر کی، جسے سن کر والدہ کے جذبات نے خود ماہرہ کو بھی خوش کر دیا تھا۔

ماہرہ خان کی والدہ ہاؤس وائف جبکہ سوشل میڈیا ویب سائٹس celebsupdate.com کی ویب سائٹ کے مطابق ماہرہ خان کے والد بزنس کنسلٹنٹ رہ چکے تھے۔

کبریٰ خان:

اداکارہ کبریٰ خان بھی اپنے دلچسپ انداز اور صلاحیتوں کی بنا پر پاکستانی ناظرین کی توجہ سمیٹ چکی ہیں۔

حال ہی میں صنف آہن میں بہترین اداکاری کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کرنے والی کبریٰ خان اپنے والدین سے بے حد پیار کرتی ہیں، ان کی والدہ کے ساتھ کی تصاویر بھی سب کو بھا جاتی ہیں۔

کبریٰ کی فیملی برطانیہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، شوبزہٹ ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ پاکستان بھی آتی ہیں اور برطانیہ میں اپنی فیملی کو بھی وقت دیتی ہیں۔ اداکارہ کی بہن فاطمہ خان ہیں، جو کہ پیشے سے وکیل ہیں۔

سجل علی:

اداکارہ سجل علی بھی ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کی معصومیت اور بہترین اداکاری نے سب کے دل موہ لیے، چاہے سنجیدہ اداکاری ہو یا پھر مزاحیہ کردار، سجل نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں۔

اسٹارز انفولڈ ویب سائٹ کے مطابق سجل علی کے والد سید علی کاروباری شخصیت جبکہ والدہ ہاؤس میکر تھیں۔

دنا نیر مبین:

پارٹی گرل کے نام سے جانی جانے والی مشہور اداکارہ دنا نیر مبین نے سوشل میڈیا پر تو سب کی توجہ حاصل کی ہی، ساتھ ہی صنف آہن میں مزاحیہ کردار بھی ناظرین کو خوب بھا گیا۔

دنانیر سے متعلق دلچسپ معلومات یہ بھی ہیں کہ دنانیر کے والد کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔

دنا نیر نے ایک پوسٹ کیا تھا جس کے مطابق ایک ہے نگار میں میرے والد نے بھی چھوٹا سا کردار نبھایا ہے۔ وہ بطور کمانڈنٹ شریک ہوئے جبکہ وہ اصل زندگی میں بھی اسی پوزیشن پر ہیں۔

مہوش حیات:

مہوش حیات کا نام بھی پاکستان کی مقبول اور مشہور ترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے، مہوش حیات نے پاکستانی فلموں میں کردار نبھایا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مہوش حیات بے نظیر کی صورت سے بھی مماثلت رکھتی ہیں۔

جس وجہ سے انہیں مزید مقبولیت ملتی ہے، تاہم اداکارہ کی صلاحیتوں کی بنا پر انہیں ہر موقع پر سراہا جاتا ہے۔

مہوش حیات کی والدہ رخسار حیات بھی اداکارہ رہ چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow