کوئی اولاد نہیں تھی، مگر میرے میاں کا دل بہت ۔۔ شوہر کے انتقال سے قبل حنا خواجہ اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔ وہ اکثر اپنے شوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کیا کرتی تھیں۔

حنا خواجہ کے شوہر کون تھے؟

حنا کی شادی راجر داؤد بیات سے ہوئی تھی۔ وہ دبئی میں مقیم ایک بین الاقوامی پارٹی کی کاروباری شخصیت ہے۔ سینئر اداکارہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر داؤد اور ان کی والدہ (ساس) کو دیتی ہیں جو اس کے پورے کیریئر میں ایک بڑا سہارا رہے ہیں۔

حنا خواجہ اور راجر داؤد بے اولاد تھے۔ اداکارہ نے مختلف انٹرویوز میں شوہر اور شادی شدہ زندگی سے متعلق باتیں کی ہیں جو ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔

ایک انٹرویو میں حنا خواجہ نے بتایا کہ وہ ہوسٹنگ سے اداکاری کی طرف آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 30 سال ہوچکے ہیں۔ حنا نے بتایا کہ ان کے میاں آج بھی ان کے کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں اور راجر داؤد شادی سے قبل ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست تھے۔ ہمارا دوستوں کا پورا گروپ ہوا کرتا تھا۔ حنا نے شوہر سے متعلق بتایا کہ میرے شوہر نے مجھ سے ایک دن کہا کہ اگر دنیا میں مجھے کوئی عورت برداشت کر سکتی ہو تو وہ تم ہو۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرے میاں کا دل بہت بڑا اور نیک ہے وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں۔ ان کا اللہ پر ایمان بہت مضبوط تھا۔

حنا نے اپنے شوہر راجر داؤد سے متعلق بتایا کہ میری ان سے چھوٹی موٹی باتوں پر ہر وقت لڑائی ہوتی رہتی مگر دونوں ایک دوسرے کی دل سے بہت عزت کرتے ہیں۔

خیال رہے اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow