کام کے دوران پتہ چلا بیٹی کا انتقال ہو گیا ۔۔ گووندا جب بیٹی کی میت کو لے کر گئے، تو کیا واقعہ پیش آیا، جس نے سب کچھ بدل دیا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر مشہور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ ویسے تو کافی مقبول ہیں، لیکن ان کی ایک ویڈیو نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

گووندا کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکن اداکار کی زندگی میں ایسے چند لمحات بھی آئے ہیں، جنہوں نے ان کی زندگی بھی بدل دی تھی۔

اداکار پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب ان کے گھر میں آنے والی خوشی ان سے روٹھ گئی، جب ان کی ننھی پری اس دنیا میں آتے ہی چل بسی تھی۔

گووندا بتاتے ہیں کہ وہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر مصروف تھے کہ اچانک انہیں کال آئی اور اس بات کا علم ہوا کہ ان بیٹی جو قبل از وقت پیدا ہوئی تھی وہ کمزوری کے باعث انتقال کر گئی۔

بیٹی کی پیدائش نے انہیں توڑ تو دیا ہی تھا، مگر ان کی والدہ کی خاص ہدایت تھی کہ وہ بیٹی کی میت کو لے کر نہر میں بہا آئیں، اسی اثناء میں وہ ایک سگنل پر رکے تو ایک ماں اپنے نوزائیدہ بچے کو لے کر آئی، وہ بھکاری معلوم ہوتی تھی اور بھیک مانگنے کی غرض سے آئی تھی۔

جب اس نے میرے ہاتھوں میں میت کو دیکھا تو تو اپنے بچے کو اس طرح پکڑ کر جیسے کہ اس کی حفاظت کر رہی ہو، میت کو دیکھتے ہی گووندا کی کار کے پاس سے ایسی بھاگی کہ پھر واپس نہیں آئی۔

اس منظر نے گووندا کو اتنا متاثر کیا کہ انہیں محسوس ہوا کہ آج وہ بھکاری ہیں، اور وہ خاتون بھکاری امیر ہیں۔ کیونکہ اولاد کا سکھ اُس بھکاری خاتون کو میسر ہے، مگر ان سے چھن چکا ہے۔

گووندا کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، یہی وجہ تھی کہ وہ جب کبھی اپنی والدہ کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کرتے ہیں تو اشکبار ہو جاتے ہیں، بیٹی کے انتقال پر بھی والدہ نے ہی بیٹے کو سنبھالا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow