پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکار جوڑی ریمبو (افضل خان) اور صاحبہ کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں مگر آج بھی انہیں دیکھ کر لگتا نہیں کہ انہیں بطور میاں بیوی کافی وقت ہوچکا ہے وہ دونوں آج بھی جوان دکھائی دیتے ہیں۔
ریمبو کی اہلیہ صاحبہ یوٹیوب چینل چلاتی ہیں جس میں روز مرہ کی دلچسپ ویڈیوز شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکار جوڑی نے چند ماہ قبل اپنی شادی کے جوڑوں کی ویڈیوز یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی تھی جسے بہت سے لوگوں نے دلچسپ کے ساتھ دیکھا۔
ویڈیو میں صاحبہ پہلے اپنے نکاح کا لباس نکالتی ہیں جو انہوں نے لاہور کے ایک بازار سے خریدا تھا۔ پھر اس کے بعد وہ اپنے شوہر افضل خان کے ساتھ مل کر بارات کے جوڑے کا ری ویو کرتی ہیں اور پرانی یادوں کو لوگوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں۔
اپنے بارات کے جوڑے سے متعلق صاحبہ نے بتایا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی کہ صاحبہ کی شادی کا جوڑا سونے کی تاروں سے بنایا گیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر دیکھنے کے بعد مجھے شدید غصہ آیا تھا۔
افضل خان نے اس بات پر اپنا مزاحیہ تبصرہ کیا کہ اگر میری اہلیہ کی شادی کے جوڑا سونے کی تاروں سے بنا ہوتا تو میں آج میں اسے بیچ کر کروڑ پتی بن گیا ہوتا۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ انہوں نے صاحبہ کی شادی کا لباس پشاور سے خریدا تھا۔
شادی کے جوڑے سے متعلق صاحبہ نے بتایا کہ انہیں آج تک اپنی شادی کا لباس آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری شادی کا جوڑا اتنا مشہور ہوا تھا کہ فیملی کی بہت سی لڑکیوں نے مجھ سے لیکر یہ جوڑا زیب تن کیا تھا۔
صاحبہ نے اپنی شادی کے جوڑے کی قیمت تو نہیں متائی تاہم ان کا شادی کا جوڑا سب کو پسند آیا تھا۔