بیوی کا انتقال ہوچکا ہے۔۔ نکاح کے وقت بیٹا ماں کو یاد کرکے روتا رہا ۔۔ حنیف راجہ کے بیٹے کی مہنگی ترین شادی کی ویڈیو

image

معروف کامیڈین اور میزبان حنیف راجہ کے صاحبزادے احمد راجہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، حنیف راجہ نے مداحوں کیلئے شادی کی ویڈیو شیئر کردی۔

حنیف راجہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی شادی اکتوبر 2022 میں منعقد ہوئی جس میں دوست احباب، عزیز واقارب اور اہم شخصیات نے شرکت تاہم جو لوگ اس شادی میں شریک نہیں ہوسکے حنیف راجہ نے ان کیلئے تمام تقریبات پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شادی میں روایتی طور پر تمام رسومات ادا کی گئیں جبکہ احمد راجہ کا نکاح مسجد میں انجام پایا، احمد راجہ کا سہرا صابری برادران نے گایا اور مہندی کی تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

دلہا کے دوستوں نے احمد راجہ کو بھی مہندی پر خوب نچایا اور بارات کے موقع پر بھی خوب بھنگڑے ڈالے گئے۔ حنیف راجہ نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کا 2018 میں انتقال ہوگیا تھا اور نکاح کے وقت ماں کو یاد کرکے احمد راجہ روتے رہے۔

احمد کے ولیمہ میں سیاسی، سماجی اور شہر کی اہم شخصیات کے علاوہ فنکاروں اور صحافیوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow