ہوٹل کے گندے برتن دھوئے، ویٹر بھی بنے ۔۔ مشکل وقت میں لوگوں کی ڈانٹ سننے والے ان مشہور اداکاروں کی پہلی نوکری کیا تھی؟

image

مشہور اداکاروں کی زندگی ویسے توکافی خوشگوار اور اچھی رہی ہے، تاہم اس سب میں کچھ ایسے اداکار بھی ہیں، جو اداکاری سے پہلے ویٹر تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اکشے کمار:

مشہور اداکار اکشے کمار کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب اکشے کمار اداکاری کے بجائے دکان پر بیٹھے گراہکوں کی راہ تک رہے ہوتے تھے۔ اکشے کمار کا بچپن اگرچہ والد کے ساتھ اچھا گزرا، جہاں والد نے بیٹے کو ہر لمحے سپورٹ کیا۔

لیکن پڑھائی مکمل کرنے کے بعد اکشے کو کچھ تو کرنا تھا، جس کے بعد وہ بنکاک چلے گئے، اس سستے ملک میں انہیں پنپنے میں آسانی ہوتی، کیونکہ والد نے 18 ہزار کا قرض لیا اور مجھے بھیجا۔ بنکاک میں اکشے نے باکسنگ بھی سیکھی اور ساتھ ہی ویٹر کے طور پر کام کیا، صبح باکسنگ سیکھتے اور رات کو ویٹر بن کر کام کرتے۔

وہ وقت ایسا تھا کہ کچھ بھی کام مل جائے، میرے لیے بہت تھا، اسی لیے میں نے کندن کی جیولری کو بھی بیچا، جیولری لیتا اور اسے دوسرے شہر بیچ کر آتا۔

سونم کپور:

انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بھی اگرچہ شرمیلی لڑکی ہیں، لیکن سونم کپور اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

سونم کپور نے سلمان خان، فواد خان سمیت کئی اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں، لیکن اداکار کی بیٹی ہونے کے ناطے صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب سونم نے سنگاپور کے ایک ریستوران میں ویٹر کے طور پر کام کرنے کا اعتراف کیا۔

اداکارہ بتاتی ہیں کہ ان دنوں امی اتنے پیسے نہیں دیتی تھیں، جس کے باعث مجھے کام کرنا پڑا، اور خرچہ پورا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ بھی کام کیا، جہاں انہیں مہینے کے صرف 3 ہزار روپے ملتے تھے۔

گووندا:

اداکار گووندا کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جن کا عروج تھا تو سب نے دیکھا اور اب زوال ہے تو بھی سب دیکھ ہی رہے ہیں۔

اب گووندا کو اس طرح کام بھی نہیں مل رہا ہے اور وہ اس طرح مقبول بھی نہیں۔ تاہم اداکار کے والد نے فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا تھا، کیونکہ 40 فلمیں بنانے والے والد کی آخری فلم ڈوبی تو انہیں گھر تک بیچنا پڑ گیا۔

اداکار نے اس سلسلے میں غربت سے لڑنے کے لیے ہوٹل کے کچن میں برتن دھونے کا کام شروع کر دیا تھا، گندے برتن دھونا آسان نہ تھا کیونکہ ان پر غربت کا وقت آ گیا تھا، لیکن اس سب میں گووندا نے ہمت نہیں ہاری۔

لیکن اس نوکری کے حصول کے لیے بھی گووندا نے کئی پاپڑ بیلے، یہاں تک کہ گووندا کو انگلش نہ آنے پر بھی مایوسی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ گووندا کی ننھی پری قبل از وقت پیدائش اور کمزور کی وجہ سے انتقال کر گئی تھی، ان دنوں بھی اداکار فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں سیٹ پرموجود تھے جب انہیں بیٹی کی موت کی خبر ملی۔

جونی لیور:

آج کے دور میں جس مزاحیہ اداکار مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، ان میں جونی لیور کا نام بھی صف اول میں آتا ہے۔

بالی ووڈ میں دلچسپ انداز اور باکمال مزاحیہ کامیڈی کی وجہ سے شہرت پانے والے جونی لیور پر ایک ایسا وقت بھی تھا جب وہ بھارت کی سڑکوں پر قلم بیچ کر گھر والوں کا پیٹ پالا کرتے تھے۔

ممبئی کی سڑکیں اور ان پر ہونے والے واقعات جونی لیور کو آج بھی یاد ہیں، کہ کس طرح مشکل وقت میں ان سڑکوں نے جونی کی مدد کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow