ایک وقت میں 60 روٹیاں کھا لیتا ہوں ۔۔ مشہور اداکار کے بچے کو موت سے بچانے والے جان ابراہم کی شادی کے کئی برس بعد بھی اولاد کیوں نہیں ہے؟ دلچسپ معلومات

image

بالی ووڈ کے ایسے کئی مشہور اداکار ہیں، جو کہ ماضی میں اگرچہ کافی مقبول ہوئے، مگر اب وہ بھی خاموش ہو گئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو جان ابراہم سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

مشہور بھارتی اداکار جان ابراہم ایک وقت تھا جب اپنے دلچسپ انداز اور باڈی بلڈنگ کی وجہ سے فلموں میں کافی توجہ حاصل کر لیتے تھے۔

1972 کو بمبئی میں ایک مکس مذہبی فیملی میں پیدا ہونے والا یہ بچہ عام بچہ نہیں تھا، کیونکہ اس نے اپنی زندگی میں ایسے کئی لمحات دیکھے جب اسے دل چاہا کہ وہ ایسا کیوں ہے؟

جان ابراہم کی والدہ کا تعلق پارسی مذہب سے تھا جبکہ ان کے والد شام کے عیسائی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جان ابراہم کا مذہبی نام فرحان ابراہم ہے، جبکہ مذہب سے بھی انہیں لگاؤ ہے۔

دوسری جانب جان ابراہم 2011 تک اداکارہ بپاشا باسو سے کاقی قربت رکھتے تھے، دونوں کی دوستی بھی رشتہ داری میں بدلنے والی تھی، لیکن پھر دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔

اور جان ابراہم نے کاروباری لڑکی سے شادی کی ہے، شادی کو 6 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، اور ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے، جان ابراہم اور ان کی اہلیہ نے رضا مندی سے بچے پیدا نہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، تاہم شادی سے پہلے سے ہی جان ابراہم کو بچے بے حد پسند ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عمران ہاشمی کے بیٹے کے لیے مدد کی خواہش کی۔

ساتھ ہی مشہور اداکار عمران ہاشمی نے اس وقت کو بھی یاد کیا جب ان کے بیٹے آیان ہاشمی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر آئی سی یو میں تھے، اداکار نے انکشاف کیا کہ اس وقت دو اداکار تھے، جن میں سے ایک جان ابراہم ہیں، جنہوں نے مجھ سے مسلسل رابطہ کیا اور میرے بیٹے کی خیریت معلوم کرتے رہے، ساتھ ہی مجھے یہ بھی کہا کہ عمران اگر کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے ضرور بتانا۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایک موقع پر ریستوران میں کھانا کھاتے ہوئے جان کو یاد ہی نہیں رہا اور حیرت انگیز طور پر 64 روٹیاں کھا گئے۔ چونکہ سائز چھوٹا تھا تو روٹیاں تو کھائی ہی ساتھ ہی چاول بھی کھائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow