سوشل میڈیا پر مشہور اداکار ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتے ہیں، لیکن ان کی زندگی کے کچھ ایسے راز بھی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ہریتھک روشن:
مشہور اداکار ہریتھک روشن کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ ماضی کی فلموں میں کافی مقبول اداکار ادا کرتے تھے۔ لیکن آج کے دور میں وہ اب زیادہ فلموں میں دکھائی نہیں دیتے ہیں۔
البتہ گزشتہ چند سالوں سے وہ اپنی بہن کی وجہ سے بھی کافی چرچہ میں تھے، کیونکہ ان کی بہن سنینا روشن ایک مسلمان نوجوان کو دل دے بیٹھی تھیں۔
دوسری جانب ہریتھک کی بہن نے الزام لگایا تھا کہ والدین اور بھائی نے مسلمان لڑکے کو پسند کرنے پر میری زندگی عذاب بنا دی ہے۔
جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ہمارے گھر میں مذہب کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے، جبکہ ہریتھک کی سابقہ اہلیہ سوزان خان بھی مسلمان تھیں، جن سے علیحدگی کے بعد سے وہ چرچہ میں زیادہ ہیں۔
سنیل شیٹھی:
سنیل شیٹھی اور ان کی اہلیہ کی شادی کا واقعہ بھی کافی دلچسپ ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ سنی کی اہلیہ منیشا قادری کا تعلق پنجابی مسلم فیملی سے ہے، جبکہ سنیل کرناٹکا کے ہندو گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس وقت منیشا قادر جو کہ منا شیٹھی کے نام سے مشہور ہیں، ایک کاروباری خاتون ہیں۔ اگرچہ سنیل نے منیشا قادری کے گھر والوں سے رشتے کے لیے بھی درخواست کی، تاہم دونوں فیملیز میں مذہبی اختلاف کی بنا پر شادی سے انکار ہو گیا۔
سنیل شیٹھی کو اپنے اور منیشا کے گھر والوں کو منانے میں 9 سال لگے تھے، جس کے بعد 1991 میں دونوں فیملیز اس رشتے کے لیے راضی ہوئیں۔
مہیش بھٹ:
مشہور پروڈیوسر اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ اور ان کی اہلیہ سونی رازدان کی شادی کا واقعہ بھی کافی دلچسپ ہے۔
کیونکہ مہیش بھٹ عالیہ کی والدہ سے شادی سے پہلے شادی شدہ تھے، جبکہ ہندو مذہب کے مطابق شادی شدہ مرد پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر ہی دوسری شادی کر سکتا ہے۔
یہی وجہ تھی کہ مہیش بھٹ نے دوسری شادی کے لیے اسلام قبول کر لیا، اپنا اسلامی نام اسلم رکھا لیکن وہ عملی طور پر مسلمان نہیں ہیں۔
جان ابراہم:
مشہور اداکار جان ابراہم کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے، جو کہ شام کے عیسائی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
والد شام کے عیسائی تھے اور والدہ کا تعلق پارسی مذہب سے، یہی وجہ ہے کہ جان ابراہم کا مذہبی نام فرحان ابراہم ہے۔
کترینہ کیف:
مشہور اداکارہ کترینہ کیف جو کہ اب شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، اداکارہ کا تعلق بھی مسلمان گھرانے سے ہے۔
کترینہ کیف والد کا نام محمد کیف جبکہ وہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، دوسری جانب کترینہ کی والدہ ہیں، سوزان کا تعلق برطانیہ سے ہے جبکہ سماجی کارکن اور وکیل بھی رہ چکی ہیں۔
دھرمیندر اور ہیما مالنی:
اداکار دھرمیندر نے بھی مشہور اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کر لیا تھا، چونکہ وہ شادی شدہ تھے، یہی وجہ تھی کہ دوسری شادی کے لیے دھرمیندر نے اسلام قبول کر لیا۔
دھرمیندر نے اپنا نام دلاور رکھا جبکہ ہیمامالنی نے عائشہ نام کا انتخاب کیا۔ دونوں عملی طور پر آج بھی ہندو ہی ہیں۔