مشہور شخصیات کی زندگی میں ایسے کئی واقعات رونما ہوتے ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ انہیں یاد بھی رہتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر مشہور اداکارہ کرینہ کپور کافی چرچہ میں رہتی ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کے بچے اور وہ خود اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے سب کو بھا جاتے ہیں۔
لیکن اداکارہ کے لیے ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ شدید پریشان اور مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی تھیں، دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ کرینہ نو ماہ کے حمل سے گزر رہی تھیں۔
اُن دنوں دوسرے بیٹے جہانگیر ان کے پیٹ میں تھے، اسی دوران کرینہ کے چاچا راجیو کپور کا انتقال ہو گیا تھا۔
گھر میں فوتگی زدہ ماحول نے جہاں پورے گھر کو سوگوار کر دیا تھا وہیں، وہیں کرینہ کے بزرگ والد بھی تکلیف اور صدمے میں تھے۔
کرینہ کپور کے والد کی طبیعت ویسے تو صحیح تھی، تاہم بھائی کے انتقال کی خبر نے انہیں خاموش کر دیا تھا، جس کے بعد خود اداکارہ بھی والد کو لے کر پریشان تھیں۔
ایسی صورتحال میں، جب وہ خود ایک زندگی کو اس دنیا میں لانے کی وجہ بننے والی تھیں، ذہنی اذیت انہیں پریشان کر سکتی تھی، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے فوتگی کے عالم میں بھی زیادہ تر وقت گھر میں ہی گزارا۔
البتہ ان کی بہن کرشمہ نے والد کو تنہا نہیں چھوڑا اور ہر لمحہ ساتھ دیا، بھارتی سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق کرینہ کپور اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے قریب تھی، جب ان کے چاچا کا انتقال ہوا، جبکہ یہ حمل ان کی زندگی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا تھا، اگر وہ سنجیدگی سے اس طرف توجہ نہ دیتی تو۔