اگر عزت نہیں ہوگی تو محبت ختم ہوجائے گی ۔۔ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے طلاق کے بعد اپنے رشتے سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟

image

پاکستانی شوبز اندسٹری کی معروف جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اپنے آنے والی فلم کے پروموشن کے لیے ایک ساتھ نظر آئے جن کو دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔

دونوں شوبز شخصیات سابق میاں بیوی رہ چکے ہیں مگر آج طلاق کے بعد بھی ان کے درمیان دوستی ، عزت ویسی ہی برقرار ہے۔

دونوں فنکار یوٹیوب چینل کے ایک پروگرام میں ایک ساتھ بطور مہمان نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلم بے بی لیشیئس کے حوالے سے بات کی ساتھ ہی انہوں نے اپنی علیحدگی کے باوجود ایک اچھی دوستی کے حوالے بھی مداحوں کو بتایا۔

اداکارہ سائرہ اور یوسف نےانٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے درمیان اچھا تعلق ہماری بڑی بیٹی نورے کی وجہ سے قائم ہے۔

سائرہ یوسف نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی انسان کو اپنے سے پہلے ترجیح دے دیتے ہیں تو پھر ان کے سامنے آپ کو اپنے مسائل بہت چھوٹے نظر آتے ہیں۔ آپ کی ترجیحات بھی پھر اسی انسان کی پسند ، نا پسند اور ضروریات سے جڑ جاتی ہیں۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے طلاق کے بعد اپنا پہلا انٹرویو ایک ساتھ دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پیار کے بارے میں بات کی۔ سائرہ یوسف نے کہا کہ میرے لیے محبت ہی حفاظت ہے، اگر آپ کسی کے ساتھ محفوظ محسوس کرتے ہیں تو وہاں محبت بڑھنے کا اچھا موقع ہوتا ہےلیکن اگر آپ کسی کے ساتھ محفوظ محسوس نہیں کرتے تو آپ زندگی کے ایک خطرناک کنارے پر ہوتے ہیں۔

شہروز سبزواری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرے خیال میں محبت ایک عزت ہوتی ہے، کسی بھی قسم کی محبت کو عزت کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ آپ کے والدین، بیوی یا بچوں کے ساتھ ہو۔ اگر عزت نہیں ہوگی تو آپ جلد یا بدیر محبت سے محروم ہوجائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow