معین اختر نے عمر شریف کی بیٹی کا رشتہ مانگا تو عمر شریف نے کیا کیا ۔۔عمر شریف نے بیٹی کی شادی کے بارے میں کیا بتایا؟

image

پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف اور معین اختر کے درمیان پیش آنے والے دلچسپ واقعہ کے حوالے سے عمر شریف کے انٹرویو کا کلپ وائرل، عمر شریف نے بیٹی کا رشتہ مانگنے پر معین اختر کو کیا جواب دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو میں میزبان کے سوال پر عمر شریف نے بتایا کہ میرے ڈراموں میں ہمیشہ معاشرے کیلئے پیغام ہوتا تھا، انہوں نے اپنے یادگار ڈرامے بکرا قسطوں پے کے حوالے سے بھی بتایا۔

عمر شریف نے بتایا کہ معین اختر اور میرے ڈائیلاگ بہت دلچسپ ہوتے تھے، بکرا قسطوں پے کے دوسرے پارٹ میں ہم نے ایک تبدیلی یہ کی کہ بیٹی کے رشتے کیلئے جو بھی لوگ آتے باپ اسی طرح کا روپ دھار لیتا۔

قوال رشتہ لینے آتے تو باپ بھی قوال بن جاتا۔نوجوانی میں بیٹیوں کے باپ کر کردار ادا کیا اور معین اختر بھی بیٹی کا رشتہ لے آکر آئے۔ بکرا قسطوں پے کے حوالےسے انہوں نے بتایا کہ بھارت میں اس ڈرامے کو شاہ رخ، سلمان اور عامر خان نے بھی چھپ چھپ کر دیکھا۔

عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے تھے، انہوں نے اسٹیج و تھیٹر کی دنیا میں ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔تقریباً 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔

عمر شریف پاکستان کی کچھ فلموں میں بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے اور وہاں بھی اپنی خوب نام کمایا۔ فلموں میں شکیلہ قریشی کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ان کی مقبول فلموں میں مسٹر 420، مسٹر چارلی، خاندان اور لاٹ صاحب شامل ہیں۔ مسٹر 420 میں بہترین اداکار کرنے پر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

’بکرا قسطوں پے‘ اور ’بڈھا گھر پے ہے‘ جیسے لازوال اسٹیج ڈراموں کو عمر شریف کے مداح آج بھی دیکھتے اور لطف اٹھاتے ہیں۔عمر شریف کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں دلہن میں لے کر جاؤں گا، سلام کراچی، انداز اپنا اپنا، میری بھی تو عید کرا دے، نئی امی پرانا ابا، یہ ہے نیا تماشا، یہ ہے نیا زمانہ، یس سر عید نو سر عید، عید تیرے نام، صمد بونڈ 007، لاہور سے لندن، انگور کھٹے ہیں، پٹرول پمپ، لوٹ سیل، ہاف پلیٹ، عمر شریف ان جنگل، چوہدری پلازہ وغیرہ شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow