باپ کے انتقال کے وقت کفن دفن کے بھی پیسے نہیں تھے۔۔ بے گھر مشہور شخصیات اپنی پرانی زندگی کو یاد کر کے روپڑیں

image

“میں کسان کا بیٹا ہوں۔ ہمارے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوتے تھے۔ جب اسکول میں پڑھتا تھا تو اپنی ماں سے پین کے لئے 5 روپے مانگتا تھا وہ کہتی تھیں کہ پین 5 روپے کا آتا ہے؟ میں کہتا تھا اماں پین کے ساتھ اس کا ڈھکن ہوتا ہے اور فلاں فلاں 5 چیزیں ہوتی ہیں اس لئے یہ 5 روپے کا آتا ہے۔ ماں اتنی بھولی تھیں کہ یقین کرلیتی تھیں“

یہ کہنا ہے بھارت کے لیجنڈری اداکار نواز الدین صدیقی کا جنھوں نے فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے کافی غربت کے دن دیکھے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ وہ اتنے غریب تھے کہ 2، 3 دن کھانا نہ ملتا تو بھی فرق نہیں پڑتا تھا کیوں کہ یہ ان کے لئے معمول کی بات تھی۔

باپ کے کفن دفن کے بھی پیسے نہیں تھے

غربت بھرا ماضی رکھنے والے نواز الدین اکیلے ہی شخص نہیں بلکہ بالی وڈ کے گیتوں میں جان ڈالنے والی معروف کوریوگرافر فرح خان کا ماضی تکلیف دہ حد تک غربت سے بھرپور تھا۔ فرح نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تھا تو وہ اور ان کے بھائی ساجد نوعمر تھے اور اتنے غریب تھے کہ والد کے کفن دفن کے پیسے بھی نہیں تھے۔ ان کے پاس صرف 30 روپے تھے۔ اس وقت ان کی مدد سلمان خان کے والد نے کی تھی البتہ انھیں اپنی بیوہ ماں کے ساتھ کبھی ایک رشتے دار تو کبھی دوسرے رشتے دار کے گھر رہنا پڑتا تھا۔ 6 سال تک دونوں بہن بھائی اپنی ماں کے ساتھ ایک رشتے دار کے اسٹور روم میں رہتے تھے۔

غربت کا احساس بہن کو نہیں ہونے دیا

بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا ماضی بھی کچھ مختلف نہیں۔ ویٹر کی نوکری کرنے والے اکشے کافی غریب تھے البتہ اپنی بہن سے بہت پیار کرتے تھے۔ کچھ دن پہلے ان کی بہن کی جانب سے بھیجے گئے خط میں یہ انکشاف کیا گیا کہ “بھائی نے اپنی محبت سے کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ ہم غریب ہیں“ جس شو میں یہ خط پڑھ کر سنایا گیا اکشے وہیں موجود تھے اور اپنا ماضی یاد کر کے رو پڑے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow