ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت سے رہنا ہمیں ہمارا مذہب سیکھاتا ہے لیکن لوگ ایک دوسرے کے ساتھ لڑائیاں کرنا اور غریب کا حق کھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ملک کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے اس مسئلے پر کھل کر بات کی ہے۔
جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں لوگ زمین پر سر مار مار کر ماتھے پر نشان بنا لیتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ زیادتیاں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب میں حج سے واپس آیا۔
تو لوگوں سے کہا کہ حج تو کرنے والی چیز ہی نہیں بلکہ حج تو سمجھنے والی چیز ہے ۔ ویسے لوگ حج کر کے آئیں گے بڑی داڑھی اور ماتھے پر وہ مونوگرام بنا لیں گے لیکن انسانوں کے ساتھ ان کو کوئی لگاؤ نہیں رہتا۔
جبکہ مذہب اسلام میں حقوق العباد پر کتنا زور دیا گیا ہے ۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ماتھے پر بھی نماز پڑھنے سے ماتھے پر کالے رنگ کا نشان بنا تھا جسے میں نے چاواں (پتھر) مار کر ہٹا دیا۔
واضح رہے کہ نعمان اعجاز ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اور نہایت ہی عمدہ اداکار ہیں جن کا ہر کردار عوام پسند کرتی ہے۔