ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھی.. شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے بارے میں مزید کیا کہا؟

image

"ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی تقدیر بدلتے ہوئے دیکھی ہے۔ باپ بیٹی اور ماں بیٹے کا الگ رشتہ ہوتا ہے۔ میری بیوی کو بیٹے کی خواہش ہے مگر اس لیے نہیں کہ شوہر چاہتا ہے"

یہ کہنا ہے پاکستان کے سابق لیجنڈ کھلاڑی اور اب چہف سیلیکٹر شاہد آفریدی کا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے اپنی نجی زندگی، بیوی اور بیٹیوں کے بارے میں بات کی۔

پٹھانوں میں بھی...

ان کا کہنا تھا کہ ہم پٹھانوں میں بھی ہوتا ہے کہ اگر بیٹا نہیں ہے تو تعویذ لے لو مگر میں ان باتوں کے خلاف ہوں کیونکہ اللہ پر یقین رکھتا ہوں۔

خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں

میری بیوی کو بیٹے کی خواہش ہے مگر وہ مطمئن ہے کہ میں بیٹیوں سے بہت محبت کرتا ہوں ان کا خیال رکھتا ہوں۔ بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے رحمتوں سے نوازا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US