صاحبہ اب اداکارہ نہیں ماسی لگتی ہے کیونکہ ۔۔ 2 بچوں کے باپ ریمبو بیوی کی کون سی خواہش پوری نہ کر سکے جو انہیں افسردہ کر دیتی ہے؟ ویڈیو

image

صاحبہ گھر میں ماسیوں کی طرح رہتی ہے کی طرح رہتی ہے ۔ یہ الفاظ تھے ماضی کے مقوبل اداکار ریمبو کے۔ جنہوں نے حال ہی میں اپنی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔ جن کے بارے میں ہم آپکو ہماری ویب کی اس خبر میں معلومات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔

دوران انٹرویو ان سے سوال کیا گیا کہ صاحبہ گھر میں کس طرح رہتی ہیں؟ تو یہ کہتے ہیں کہ میری بیوی بہت اچھی ہے،کوئی برانہیں ان میں۔ پر یہ گھر میں نہ تو ایک اداکارہ بن کے رہتی ہیں اور نہ ہی میری بیوی بلکہ یہ ماسیوں کی طرح رہتی ہیں۔ اس بات پر صاحبہ سے پو چھا گیا کہ آپکو ان کی عادت کون سی اچھی نہیں لگتی۔

تو جھٹ سے کہہ ڈالا کہ یہ اپنے کھانے پینے کا اور صحت کا خیال نہیں رکھتے اور تواور بستر کے علاوہ گھر میں کہیں بھی کسی بھی وقت سو جاتے ہیں۔ مگر ایک سوال پر اس شاندار جوڑے کا کہنا تھا کہ ایک خواہش تھی جو پوری نہ ہو سکی اور وہ یہ ہے کہ ہم ابھی بہت کام کر سکتے تھے اور کر بھی سکتے ہیں پر شاید اب وہ اداکاری دیکھنے والا رہا نہیں کوئی۔

کیونکہ ایک ہی طرح کے فلموں، ڈراموں میں کردار ادا کر کر کے ہم تھک گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ کچھ نئے کی تلاش رہتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow