اس وقت پاکستانی کرکٹ شائقین جہاں پی ایس ایل میں مگن ہیں وہیں ان کی نظر دوحا میں ہونے والی لیجنڈز لیگ پر بھی ہے جہاں ٹاس سے پہلے شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کی ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر خوب وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی ٹیم کی شکست
10 مارچ کو قطر کے لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز اور گوتم گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجاز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ایشیا لائنز نے انڈیا نہاراجاز کو 9 رنز سے ہرا دیا۔ یہ تصویر اسی میچ سے پہلے کیے گئے ٹاس کے دوران لی گئی جس میں گوتم گمبھیر کچھ گھبرائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
نظر ملانے کی ہمت نہیں
شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر ایک دوسرے کے پرانے حریف ہیں اور آج بھی سوشل میڈیا پر ان کی نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ تصویر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے گوتم گمبھیر کے گھبرائے ہوئے انداز پر مختلف تبصرے اور میمز کی بھرمار کردی ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ شاید گوتم میں آفریدی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں جبکہ اسی سے ملتے جلتے دوسرے تبصرے بھی جاری ہیں۔