آج کل اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے خبروں میں چھائے رہنے والے اعظم خان ایک بار پھر خبروں کا حصہ بن گئے ہیں۔ جی ہاں افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے اعظم خان کو قومی اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جس پر خوش ہو کر اعظم خان نے ایک مشہور زمانہ میم بھی شئیر کیا ہے۔ دیکھیے
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعظم خان نے مشہور زمانہ میم “میری سلیکشن ہوگئی“ شئیر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی بھرمار کردی۔ کسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت اعظم خان کی ہی ضرورت تھی جبکہ کچھ لوگ اعظم خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
پاکستان، افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کرنے کے علاوہ شاداب خان (کپتان)،اعظم خان،عبداللہ شفیق،فہیم اشرف،افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شان مسعود، عماد وسیم، احسان اللہ (ڈیبیو)، صائم ایوب (ڈیبیو)، طیب طاہر (ڈیبیو) اور زمان خان (ڈیبیو) کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔