اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ۔۔ کپتان بننے کے بعد شاداب خان نے ویڈیو پیغام دیتے ہوئے لوگوں کے دل جیت لئے

image

“بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ سب سے پہلے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ مجھے جو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے اسے میں پوری ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آںے پر مبارکباد دیتا ہوں کیوں کہ یہ سب سے اہم بات ہے کہ آپ کو ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے“

یہ کہنا ہے آل راؤنڈر شاداب خان کا جنھیں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی طرح یہ سیریز بھی دلچسپ ثابت ہوگی

شاداب خان مزید کہتے ہیں کہ ٹیم میں ینگ کھلاڑی ہیں جن میں بہت انرجی ہوتی ہے کوشش کروں گا میں بھی پوری انرجی سے کھیلوں۔ جیسے لوگ ہمیں ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اس بار بھی کریں۔ پی ایس ایل کی طرح یہ سیریز بھی بہت دلچسپ ثابت ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US