اب 2 مسجدیں ببھی بنوا رہا ہوں۔۔ لاکھوں کی گاڑی اور شاندار بنگلہ! محمد رضوان کے گھر میں کیا کچھ ہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

image

“میرا بھائی کہتا ہے جو کچھ ملا سب بیٹیوں کی وجہ سے ملا ہے۔ جتی دیر وہ باتیں کرتا ہے زیادہ تر اس کی گفتگو بیٹیوں کے بارے میں ہوتی ہے۔ رضوان کو اپنی صحت کی کافی فکر رہتی ہے۔ گھر میں جم بنایا ہوا ہے۔ یہاں تک کے ولیمے کے اگلے بھی جم میں تھا“

یہ کہنا ہے پاکستان کے نمبر ون بیٹسمین محمد رضوان کے بھائی سہیل آفریدی کا۔ سہیل، محمد رضوان کے بڑے بھائی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی کامیابی کے پیچھے کئی سالوں کی محنت ہے۔

محمد رضوان کا گھر کس جگہ ہے؟

محمد رضوان کا نیا شاندار بنگلہ پشاور میں موجود ہے۔ ان کا گھر رضوا اسٹریٹ میں بنا ہے جو دراصل ان کے نام سے ہی منسوب ہے۔ محمد رضوان کے گھر میں شاندار ہرے بھرے لان کے علاوہ گھر کے اندر داخل ہوتے ہی 3 بڑے فوٹو فریمز آویزاں ہیں جن میں ان کی اور چھوٹے بھائی کی تصویر لگی ہوئی ہے البتہ ایک فریم خالی ہے۔ اس کے علاوہ سہیل آفریدی نے بتایا کہ ان کے بھائی دو مساجد بھی تعمیر کروارہے ہیں اور یہ ان کی ہمیشہ کی خواہش تھی

گھر میں کیا کیا ہے؟

جیسے ہی اوپر جاتے ہیں ان کے گھر میں خاص گیلری موجود ہے جہاں نامور کھلاڑیوں کے دستخط سے بھرا ہوا بلا اور محمد رضوان کو ملنے والی ڈھیروں ٹرافیز اور شیلڈز رکھی ہوئی ہیں جو وہ بچپن سے جمع کررہے ہیں۔

دادا کا دیا ہوا ٹی وی بیچ دیا کیوں کہ

محمد رضوان کے شاندار بنگلے میں ان کی سفید رنگ کی سوک بھی کھڑی ہوئی ہے۔ ان کے بھائی نے یہ بھی کہا کہ ایک بار دادا نے محمد رضوان کو ٹی وی دلایا تھا کہ گھر پر بیٹھ کر ہی میچ دیکھو اور پڑھائی میں دل لگاؤ لیکن ان کے بھائی نے وہ ٹی وی بیچ کر کرکٹ کٹ خرید لی۔ شروع میں ان کے والد بیٹے کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف تھے اور پڑھائی میں دل لگانے کا کہتے تھے لیکن جب محمد رضوان نے کرکٹ کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا تو اب وہ بھی بیٹے کو سپورٹ کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US