عمرے کا ٹکٹ دوں گا۔۔ عثمان خان نے 100 رنز بنانے سے پہلے کس کھلاڑی کو عمرے کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا؟

image

“میں بیمار تھا۔ جس دن تیز رفتار سینچری بنائی اس دن میری طبعیت خراب تھی اور بخار تھا۔ رات کو سو نہیں سکا تھا۔ دوا کھانی تھی اس لئے زبردستی تھوڑا سا کھانا کھایا اور دوا کھائی۔ اس دن میں نے ساتھی کھلاڑی عبداللہ سے کہا کہ اگر میں نے 130 رنز بنائے تو آپ کو عمرہ کا ٹکٹ دوں گا۔

یہ کہنا ہے ملتان سلطانز کے سب سے تیز رفتار رنز بنانے والے کھلاڑی عثمان خان کا۔ عثمان نے انڈیپینڈینٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ جس دن ان کی طبعیت خراب تھی اسی دن کوچ کا میسج آیا کہ آپ کو میچ کھیلنا ہے۔ پھر انھوں نے خود کو میچ کھیلنے کے لئے تیار کیا اور بیناری کے باوجود سینچری بنائی۔

عمرہ کا ٹکٹ کسے دینا ہے؟

عثمان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اس وقت عبداللہ موجود تھے اور انھوں نے کہا کہ اگر آج میں 50 رنز بناؤں تو آپ کیا دیں گے تو میں نے کہا آپ کو جو چاہیے وہ دوں گا اور آج اگر میں نے 130 رنز بنائے تو میں آپ کو عمرہ کا ٹکٹ دوں گا۔ اب چونکہ میں نے کہا ہے اور اللہ نے میرا مان رکھا ہے اس لئے میں انھیں عمرہ کا ٹکٹ ضرور دوں گا۔

صرف 43 گیندوں پر 120 رنز

واضح رہے کہ عثمان خان نے صرف 43 گیندوں پر 9 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US