باپ اور بھائی مزدور ہیں۔۔ شاہین آفریدی نے پلاٹ کا تحفہ کیوں دیا تھا؟ اپنی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے جلات خان کی آنکھوں میں آنسو آگئے

image

"ایک وقت تھا جب ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور میں چل پھر نہیں سکتا تھا۔ وہ دن مجھے نہیں بھولتے، چار پانچ ہفتے بستر پر لیٹنا پڑا تھا"

یہ کہنا ہے پاکستان کے نامور کھلاڑی جلات خان کا جن کا تعلق ملتان سے ہے۔ جلات اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے روپڑے۔ ویڈیو دیکھیں۔

انتہائی محنتی جلات خان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے۔ ان کے والد اور بھائی مزدور ہیں البتہ ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ جلات کو شروع سے ہی بس کرکٹ سے گہرا لگاؤ تھا۔ اس کے لئے انھوں نے انڈر 16 کے تحت کھیلنا شروع کیا۔

حال ہی میں شاندار پرفارمنس کی بدولت پی ایس ایل سیریز میں شاہین شاہ آفریدی نے خود کو ملنے والا پلات جلات خان کو تحفے میں دے دیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ جلات خان اور ان کے گھر والے اس بات سے بہت زیادہ خوش ہیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US