بُخار میں بھی فائنل کھیلنے جا رہے ہیں ۔۔ سسر نے داماد شاہین کے لیے کونسا بڑا حیران کُن انکشاف کیا؟

image

پی ایس ایل سیزن 8 میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ان کے سسر شاہد آفریدی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شاہین کو گذشتہ کئی دنوں سے بہت تیز بخار ہے اور وہ پھر بھی میچز کھیل رہا ہے۔ تیز بخار میں بھی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لیے کوشاں ہے لیکن ٹیم وہی جیتے گی جو جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ شاہین نے جیت کو یقینی بنانے کے لیے میچ کھیلا۔ اگر آپ کو بخار ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو کھیلنا چاہیے لیکن وہ میچ جیتنا چاہتے تھے اور فائنل تک آرام کرنا چاہتے تھے۔ شاہین نے پی ایس ایل 8 کے 10 میچوں میں 8.61 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 14 وکٹیں حاصل کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US