میں نے خدا حافظ کہا اور والدہ انتقال کر گئیں ۔۔ پیلے رنگ کے کپڑے پہنے یہ بچی آج کون سے مشہور اداکارہ ہیں جنہیں سب پسند کرتے ہیں، پرانی تصاویر

image

بچپن میں ماں کے ہاتھوں سے اسکول کیلئے تیار ہونا پھر شام میں ماں کے ہی ہاتھوں سے لذیز کھانا کھانا۔ یہ سب اور بہت سی یادیں انسان کبھی نہیں بھولتا اور جب کبھی اسے اپنے مرحوم پیارے بہت یاد آتے ہیں تو وہ پرانی تصاویر کے زریعے یادوں کو تازہ کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ایک مشہور اداکارہ کے بچپن کی تصاویر لیکر آئے ہیں، دیکھتے ہیں آپ پہچان پاتے ہیں یا نہیں؟

پہلی نظر میں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی بہت شرارتی بچی ہے جو مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی ہے یہی نہیں بلکہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنی ماں سے پیار کرتی ہے۔ اور اگر آج کی بات کریں تو یہ ہمیشہ کچھ ایسا بول جاتیں ہیں جو ان کیلئے مذاق کا باعث بن جاتا ہے۔ جی ہاں یہ ایک مارننگ شو کی میزبان ہیں۔

اب بنا وقت اور ضائع کیے آپ کو بتاتے چلتے ہیں کہ یہ کون ہیں۔ یہ سب کی پسندیدہ اداکارہ ندا یاسر ہیں ۔ ان تصاویر میں یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ بچپن میں تصویر کھینچوانے سے شرماتی تھیں مگر جب بھی والدہ ساتھ ہوتیں تو خوشی خوشی ان کی گود میں بیٹھ جاتیں۔ مگر نیا سے نیا فیشن کرنا انہیں شروع سے ہی پسند ہے۔

مزید یہ کہ آج سے کچھ سال پہلے ان کی والدہ کا اچانک انتقال ہوا لیکن یہ اس وقت پاس نہیں تھیں۔ ہوا کچھ یوں کہ یہ بچوں کے ساتھ مالدین چھٹیاں منانے گئیں تو پیچھے سے انتقال کی خبر مل گئی۔

جبکہ ایک دن پہلے ہی یہ والدہ سے مل کر گئیں اور ان سے کہ کہ آپ ٹھیک ہیں تو میں جاؤں۔ پھر انہیں گلے لگایا اور خدا حافظ کہا۔ یہی ماں کے ساتھ ان کے آخری الفاظ تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow