پہلے بال چبائی اور پھر۔۔ زمان خان کی گیند سے حارث رؤف زخمی! ویڈیو وائرل

image

گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے لئے موجود تھی جہاں پاکستان کے مشہور فاسٹ باؤلرز زمان خان اور حارث رؤف پریکٹس کررہے تھے۔ اسی دوران زمان منہ میں بال لے کر چباتے ہوئے نظر آئے۔ ویڈیو دیکھیں۔

ویڈیو میں زمان خان کو منہ میں بال لے کر چباتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دراصل زمان خان اور حارث رؤف ریورس سوئینگ کی پریکٹس کررہے تھے جس میں ان کے کوچ عمر گل تھے۔ زمان بال کو منہ میں لے کر اس کی شیپ اس طرح بنا رہے تھے جیسے آخری اوور میں بال ہوجاتی ہے تا کہ وہ سوئنگ کی بہتر پریکٹس کرسکیں۔

حارث رؤف زخمی

دوسری طرف اسی پریکٹس کے دوران زمان خان کے یارکر سے حارث رؤف زخمی ہوگئے۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بال حارث کے پاؤں اور ٹخنوں کی جانب لگی جس سے وہ تکلیف کی شدت سے گر گئے۔ پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق حارث رؤف کو اب زیادہ تکلیف نہیں ہے اور وہ پہلے سے بہتر ہیں البتہ زخمی ہونے کے فوراً بعد حارث پریکٹس چھوڑ کر باہر آگئے تھے اور انھیں فوراً طبی امداد دی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US