کرکٹ اسٹار حارث رؤف کی چند ماہ پہلے ہونے والی شادی نے میڈیا پر خوب ہی توجہ حاصل کی۔ وجہ یہ تھی کہ ایک تو حارث نے اچانک شادی کا اعلان کیا دوسرا ان کی اہلیہ کا تعلق ماڈلنگ کے شعبے سے ہے۔ البتہ شادی کے بعد حارث نے اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور ہی رکھا ہے۔ گزشتہ دنوں حارث رؤف عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے اور حال ہی میں ان کی اہلیہ کی بھی ایسی تصاویر سامنے آرہی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ عمرہ کے دوران لی گئی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں
وائرل ہونے والی ایک تصویر مزنہ مسعود ملک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لی گئی جہاں کیپشن میں “الحمداللہ“ بھی لکھا ہوا ہے۔ البتہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ اکاؤنٹ واقعی مزنہ کا ہے یا نہیں۔
کچھ تصویروں میں مزنہ کو عبایا میں اور حجاب پہنے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ یہ تصویریں مسجد الحرام میں ہی لی گئی ہیں۔
مزنہ اور حارث کی ایک ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر تو موجود نہیں لیکن مداحوں نے ایڈٹ کر کے ان کی تصاویر کو مرج کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں عمرہ کرنے گئے حارث رؤف کی ایسی کئی تصویریں سامنے آئی تھیں جن میں انھیں کعبہ کا غلاف سیتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔