یوں تو بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں۔ اللہ نے معروف سابق کرکٹر وہاب ریاض کو 2 پیاری پیاری بیٹیوں کے بعد اپنی نعمت سے بھی نواز دیا ہے۔ وہاب ریاض نے گزشتہ روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیٹے کی پیدائش کی خبر اپنےمداحوں کو دی اور ساتھ ہی پیارے سے بچے کا نام بھی بتادیا۔
وہاب ریاض لکھتے ہیں کہ “اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے۔ اس طرح ایک بار پھر سکندر میری زندگی میں واپس آگئے ہیں۔ سکندر میری پیدائش سے میری زدگی کا حصہ تھے۔ ابو میں آج بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں اور آپ کو بہت زیادہ یاد کرتا ہوں“
وزیر اعلیٰ پنجاب کے موجودہ مشیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے شیر خوار بیٹے کا نام اپنے والد کے نام پر سکندر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض کی پہلے سے دو بیٹیاں ہیں جن کے نام حورین اور ایشال ہیں۔ وہاب اکثر ہی بیٹیوں اور اہلیہ کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔