شاہین شاہ آفریدی نے جب سے آفریدی کی بیٹی سے شادی کی خبروں کی زینت بن گئے۔ یہ پہلے بھی اپنی اچھی اور فاسٹ باؤلنگ کی وجہ سے مشہور رہے لیکن اب سب کی امیدیں ان سے جُڑ گئیں ہیں۔ ان کو پسند کرنے والوں کی تعداد میں جوق در جوق اضافہ ہو رہا ہے۔ شاہین حال ہی میں ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ میری سب سے اچھی دوستی ہے اور ہم کرکٹر سب ایک فیملی کی طرح مل جل کر رہتے ہیں۔ کسی کو لگتا ہے کہ ہم میں اتفاق نہیں تو وہ صرف ان کی سوچ ہے۔
شاہین نے ان کی شادی اور پسندیدگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ظاہر سی بات ہے جب شادی مجھے کرنی تھی تو میں نے ہی اس کے بارے میں سوچا ۔۔ میرے بھائی کی دوستی لالہ کے ساتھ پہلے سے تھی اور آپس میں گھروں میں آنا جانا تھا۔ میں نے پہلی مرتبہ اپنی بیوی کو یونہی گھر آتے جاتے دیکھا تھا۔ میری امی میرا رشتہ لے کر لالہ کے گھر گئیں تھیں پھر گھر والوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا اور نکاح طے پایا۔
میری بیوی کو بریانی بہت پسند ہے وہ شوق سے کھاتی ہے اس کے علاوہ سبزیاں جبکہ مجھے گوشت کھانا زیادہ پسند ہے۔ اکثر چاول وغیرہ بھی کھا لیتا ہوں۔ میری بیوی اچھی ہے میرا ساتھ دیتی مجھے appreciate کرتی ہے، الحمدُاللہ لیکن وہ مجھے بولتی ہے کہ آپ بیٹنگ بھی کرو، وہ زیادہ اس میں دلچسپی نہیں لیتی لیکن میرا ساتھ دیتی ہے۔