ہیئر کٹنگ اور سٹائنلگ کھلاڑیوں کی شخصیت کو بدل کر رکھ دیتی ہے۔ میدان میں جاندار کھیل کے ساتھ چمکتا ہوا چہرہ اور سٹائل سے سجے ہوئے بال کسی بھی کھلاڑی کو خوبصورت اور عوام میں مقبول بنا دیتے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی کس نائی سے اپنے بال کٹواتے ہیں اور سٹائلنگ کے لیے کس طرح کی چیزوں کا انتخاب کرتے ہیں؟
قومی ٹیم کے کھلاڑی ملتان کے ہیئر ڈریسر مجتبیٰ عرف موجی نامی ہیئر ڈریسر سے اپنے بال بنواتے ہیں۔ لیکن ان کے علاوہ بوبی ڈیریسر سے بھی بال بنواتے ہیں۔
مجتبیٰ بتاتے ہیں کہ دھوپ میں کھیلنے سے کھلاڑیوں کی جلد جھلسنے لگتی ہے اس لیے بابر اعظم کلینزنگ کروانا پسند کرتے ہیں۔ امام الحق بلیک ماسک لگواتے ہیں۔ پہلے کھلاڑیوں کو لمبے بال پسند ہوا کرتے تھے اب شارٹ کٹنگ اچھی لگتی ہے۔ شاہد آفریدی کے لمبے بال تھے وہ اسٹکنگ بھی کرواتے تھے، شاداب خان، رضوان خان، بابر اعظم شارٹ کٹنگ کو پسند کرتے ہیں۔