سر پر ہاتھ پھیرا اور دعائیں دیں.. بابر اعظم کی شاداب خان کے والدین سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل

image

گزشتہ شب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلئے جبکہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ بھی جیت لیا۔ اس موقع پر شاداب خان کے والدین کی بابر اعظم سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ آپ بھی دیکھیں

اس ویڈیو میں بابر اعظم کو شاداب خان کی والدہ سے احتراماً سر جھکا کر ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شاداب خان کی والدہ بھی بابر اعظم کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیر رہی ہیں اور دعائیں دے رہی ہیں۔ شاداب خان کے والد بھی بابر اعظم سے محو گفتگو ہیں اور ان کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں۔

اس موقع پر کچھ ہی فاصلے پر شاداب خان بھی ہنستے مسکراتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم کے رویے اور ساتھی کھلاڑیوں کے والدین کے ساتھ محبت بھرے رویے کو سراہ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US