فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
فخر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 98 رنز تو بنائے لیکن ساتھ ہی ساتھ کیریئر میں ان کے 3 ہزار رنز بھی مکمل ہوگئے۔
فخر زمان ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔
فخر نے 3 ہزار رنز تک پہنچنے کے لیے 67 اننگز جبکہ بابر اعظم نے یہ ہندسہ 68 اننگز میں پورا کیا تھا۔ یوں فخر زمان نے بابر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ آج بھی جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے۔