لگا تار تیسری سینچری ۔۔ فخر زمان نے دوسرا ون ڈے بھی جتوا ڈالا

image

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز کے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 49 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل ینگ اور چیڈ بوویس نے میچ کا آغاز کیا، لیکن 33 رنز پر کیویز کی پہلی وکٹ گرگئی اور ویل ینگ 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کیویز نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے، جبکہ پاکستانی بالرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ پر 66 رنز پر گرگئی۔ لیکن فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 180 رنز بنا ڈالے جو پاکستانی ٹیم کی فتح کی اہم وجہ بنا۔

فتح کے بعد پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US