ہاتھ پکڑ کر کھینچا اور پھر ۔۔ میچ کے بعد افغان کھلاڑی اور ویرات کوہلی کی لڑائی کی ویڈیو، آگے کیا ہوا؟

image

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اپنے شاندار کھیل کے علاوہ تیز مزاج کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ گزشتہ روز ویرات کوہلی اور افغان کھلاڑی نوین الحق کی کھیل کے دوران لڑائی ہوگئی جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ دیکھیں

یہ ویڈیو انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے میچ کے دوران کی ہے جس میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل تھیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لکھنؤ کے بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی ایک دوسرے پر جملے کسنے لگے جس کے بعد دونوں آپے سے باہر ہوگئے۔ یہاں تک کہ امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا۔

گوتم گمبھیر نے کوہلی کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا

اتنا ہی نہیں ویرات کوہلی کی گوتم گمبھیر سے بھی لڑائی ہوگئی جس کے دوران گوتم نے کوہلی کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا اور انھیں بات بھی نہیں کرنے دی۔ واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اور کوہلی کی اس سے پہلے بھی کئی بار تلخ کلامی ہوچکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US