ہم آپ کے شہر آگئے ہیں اور۔۔ فخر اور افتخار احمد نے کراچی والوں سے کیا درخواست کردی؟ کھلاڑیوں کا ویڈیو پیغام

image

“ایک بار پھر ہم آپ کے شہر آگئے ہیں۔ کراچی والوں سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ اسٹیڈیم آئیں۔ میچ دیکھیں اور انجوائے کریں“

یہ کہنا ہے کھلاڑی افتخار احمد کا جو اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے کے لئے کراچی آچکے ہیں اور بطور خاص کراچی کے شہریوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ دیکھیں

پی سی بی کے آفیشل چینل پر جاری کی گئی ویڈیوز میں فخر زمان کو بھی کراچی کے کراؤڈ سے اسٹیڈیم آنے اور میچ دیکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سیریز کے پہلے دو میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے جس میں پاکستان نے کیویز کو شکست دے دی تھی جبکہ پانچ میچز کی سیریز میں باقی کے 3 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US